Saturday, April 20, 2024

صدر مملکت کا ایک روزہ دورہ کراچی ، گورنر ،وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں

صدر مملکت کا ایک روزہ دورہ کراچی ، گورنر ،وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں
November 14, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ۔ انہوں نے  گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ، ملاقاتوں میں  صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر ملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچے تو  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور ان کی کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ سول حکام نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ گورنرہاؤس بلوچستان پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر ڈاکٹر عارف علوی سے گورنربلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی  جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی سے بلوچستان کابینہ کے ارکان نے بھی ملاقات کی، صدر مملکت نے صوبے میں عوام کی بہبود کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔