Tuesday, May 21, 2024

صدر مملکت کا این آئی سی ایچ اسپتال کا اچانک دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

صدر مملکت کا این آئی سی ایچ اسپتال کا اچانک دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
January 20, 2020
کراچی ( 92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے این آئی سی ایچ اسپتال  کا اچانک دورہ کیا ،ڈاکٹر عارف علوی نے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  اسپتال آنے کا مقصد اچانک دورہ کرنا تھا، ، اچانک دورے سے  حقیقت کا علم ہو  جاتا ہے،  ایک ایک بستر میں 5،5 بچے ہیں جو افسوسناک ہے،  سندھ میں بہت سارے ایسے یونٹس بننے چاہیے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ  جو غریب نجی اسپتال میں علاج نہیں کرواسکتا وہ ان اسپتالوں میں علاج کرواتے ہیں،  انکوبیٹر والے واقعے کے بعد عمران خان نے کہا کہ سپتالوں کا دورہ کریں۔