Tuesday, April 23, 2024

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آرمی مارکس مین شپ رینجز جہلم کا دورہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آرمی مارکس مین شپ رینجز جہلم کا دورہ
December 4, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی مارکس مین شپ رینجز جہلم کا دورہ کیا۔ پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 39 ویں قومی شوٹنگ مقابلوں کی جہلم میں اختتامی تقریب ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی مارکس مین شپ رینجز جہلم کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے جہلم پہنچنے پر صدر مملکت کا خیرمقدم کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں تینوں مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، پولیس سمیت 953 فائرز کی 4 ہفتوں پر محیط 25 مقابلو‍ں میں شرکت ہوئی۔ جنگ میں زخمی افسران اور جوانوں نے بھی بھرپور عزم کیساتھ مقابلو‍ں میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج سب سے زیادہ پوائنٹس کیساتھ افواج کے مابین مقابلہ کی چیمپین بن کر ابھری۔ صدر مملکت نے فاتح کو ٹرافی اور دیگر ٹیموں میں میڈلز تقسیم کیے۔ صدر مملکت نے مقابلے کے شرکاء سے بھی ملاقات کی اور شوٹرز کی مہارتوں کے اعلی معیار کو سراہا۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا شوٹنگ بنیادی سپاہیانہ ہنر ہے ، اس ہنر میں مہارت قابل فخر ہے۔ قومی استحکام کیلئے قومی مقاصد کی تکمیل شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سب سے بڑا فوجی شوٹنگ اعزاز منگلا کور کے سپاہی محمد ندیم کو دیا گیا۔ صدر کپ نیشنل چیلنج میچ ٹرافی آرمی ٹیم کے لیفٹیننٹ کرنل (ر) ادریس رشید کے نام ہوئی۔ وزیر اعظم "ہنر میں ہتھیار" بگ بور نیشنل چیلنج مقابلہ پاکستان نیوی نے جیتا۔ آرمی چیف، رائفل اور پستول میچ بری فوج نے اپنے نام کیا۔ چیف آف نیول اسٹاف رائفل میچ اور چیف آف ایئر اسٹاف پسٹل مقابلوں میں پاک آرمی کے نشانہ باز فاتحہ قرار پائے۔