Friday, April 26, 2024

صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی
January 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز)  صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ سکندر سلطان راجہ پانچ سال کے لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر ہو گئے۔ صدر مملکت ، چیف الیکشن کمشنر ، ممبران ، تعیناتی ، منظوری صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نثار درانی سندھ اور شاہ محمود جتوئی بلوچستان کے رکن ہونگے۔ چیف الیکشن کمشنر کے حلف کے لیے الیکشن کمیشن جلد سپریم کورٹ سے رابطہ کرے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔