Saturday, April 27, 2024

صدر مملکت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر ایف بی آر کے ایف ٹی او کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کر دی

صدر مملکت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر ایف بی آر کے ایف ٹی او کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کر دی
July 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر ایف بی آر کے ایف ٹی او کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔

صدرمملکت نے اثاثہ جات ڈیکلریشن کیس میں ایف ٹی او کے فیصلے کے مطابق حل کرنے کی ہدایات کیں ۔ عارف علوی نے وفاقی ٹیکس محتسب کا ایمنسٹی اسکیم بارے فیصلہ برقرار رکھا۔

ہزاروں ٹیکس دہندگان نے 2020ء میں اربوں روپے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت جمع کروائے تھے۔ ایف بی آر نے سسٹم کی خرابی کا بہانہ بنا کر اسکیم میں حصہ لینے والوں کی درخواستوں کو قبول نہ کیا تھا۔ ان درخواست گزاروں نے ٹیکس رقوم جمع کراکے ٹیکس گزار بننے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔

ٹیکس گذار ایف بی آر کے الیکٹرانک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ڈیکلریشن جمع نہ کراسکے تھے ۔ ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس دہندگان کی شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر صدر پاکستان نے اظہار تشویش کیا تھا۔