Thursday, March 28, 2024

صدر مملکت نے نئے چیف جسٹس کی نامزدگی کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے نئے چیف جسٹس کی نامزدگی کی منظوری دے دی
January 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس پاکستان مقرر ہو گئے۔ صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت قانون نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے نامزد کیا گیا ہے ۔ موجودہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 17 جنوری کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ 18 جنوری 2019 کو بطور چیف جسٹس پاکستان اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ انکی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر 2019 تک  چیف جسٹس آف پاکستان  کے منصب پر فائز رہیں گے۔