صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب کرنے کی سمری کی منظوری دیدی
اسلام آباد( 92 نیوز ) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ۔
نگران وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی ۔
13اگست کو طلب کئے جانے والے اجلاس میں نو منتخب ارکان قومی اسمبلی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نو منتخب ارکان قومی اسمبلی سے حلف لیں گے ۔
آئین کے تحت انتخابات کے 21 یوم کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ضروری ہے ، اجلاس چار روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔