Wednesday, April 24, 2024

صدر مملکت نے جامعتہ الزہر کا نماز جمعہ بارے فتوی ٹویٹ کردیا

صدر مملکت نے جامعتہ الزہر کا نماز جمعہ بارے فتوی ٹویٹ کردیا
March 26, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے  جامعتہ الزہر کا نماز جمعہ بارے فتوی ٹویٹ کردیا، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں جامعہ الازہر کے مفتی اعظم اور سپریم کونسل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران مساجد میں جماعت اور جمعہ کی نماز کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کرنے کی میری درخواست کا جواب دیا۔

https://twitter.com/PresOfPakistan/status/1243174597375209473?s=20

صدر  ملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں مصر کے سفیر کے ذریعے شیخ الازہر سے کورونا وائرس کی وبا کے سلسلے میں مذہبی فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے رہنمائی کرنے کی درخواست کی تھی ، اس سلسلے میں جامعہ الازہر کے علماء کی سپریم کونسل نے مصدقہ طبی معلومات اور انسانی زندگی کے تحفظ کے عظیم تر مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے باجماعت اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے باضابطہ فتویٰ جاری کر دی اہے ۔

صدر مملکت نے فتوی کے اجرا پر شیخ الازہر کا شکریہ بھی ادا کیا ، فتویٰ میں قرار دیا گیا کہ  تمام شواہد واضح طور پر اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عوامی اجتماعات بشمول باجماعت نماز و  جمعہ کی نمازوں کو منسوخ کرنےکا پورا اختیا رہے ۔ اس سلسلہ میں د پیش حالات کو مد نظر رکھا جائے ۔ موذن حجرات کو ’’ صلوٰۃ فی بیوتکم ‘‘ ( گھروں میں نماز ادا کریں ) کے ساتھ ترمیم شدہ اذان دینی چاہئے جبکہ اہلخانہ اپنے گھروں میں باجماعت نماز کا اہتمام کر سکتے ہیں ۔

فتویٰ میں کہا گیا کہ مسلمانوں کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ بالخصوص بحران کی صورتحال میں طبی احتیاطی  تدابیر کے حوالہ سے مجاز ریاستی حکام کے احکامات کی پیروی کریں اور غیر سرکاری ذرائع سے اطلاعات و افواہوں  پر عمل سے گریز کریں ۔

فتویٰ میں کہا گیا کہ حالیہ کورونا وباء اور ا س کے متعلق مصدقہ طبی معلومات ہیں کہ یہ وائرس بڑی آسانی اور تیزی سے پھیلت اہے اور یہ کہ انسانی زندگیوں کو بچانا اور انہیں تمام خطرات و نقصانات سے محفوظ رکھنا اسلامی قانون کے عظیم مقاصد میں سے ہے ، ان کی تکمیل کیلئے علماء سپریم کونسل یہ  فتویٰ جاری کرتی ہے کہ ہر مسلمان ملک میں ریاستی عہدیداروں کو  اجازت ہے کہ وتمام عوامی اجتماعات بشمول باجماعت نماز اور جمعہ کی نمازوں  پر وائر س کے پھیلاؤ اور لوگوں کی اموات کے خدشہ کے پیش نظر قانونی طور پر پابندی لگاسکتے ہیں ۔