Sunday, September 8, 2024

صدر مملکت ممنون حسین اور غیرملکی سفارتکاروں نے فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی

صدر مملکت ممنون حسین اور غیرملکی سفارتکاروں نے فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی
July 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی عیدالفطر کی نماز مذہبی جوش و خروش سے ادا کی گئی۔ سب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد میں ہوا جہاں غیرملکی سفارتکاروں سمیت صدر مملکت ممنون حسین نے بھی عید کی نماز ادا کی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین سمیت بچوں نے عید کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ صدر ممنون حسین ہیلی کاپٹر میں نماز عید ادا کرنے فیصل مسجد پہنچے۔ نماز کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ عید خوشی کا نام ہے۔ اس موقع پر ہمیں مساکین اور غرباءکو خصوصی طور پر یاد رکھنا چاہیے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے پیغام کو ہمیں عید کے موقع سمیت پورا سال یاد رکھنا چاہیے تا کہ ہم پیارے وطن اور اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لا سکیں۔