Sunday, May 19, 2024

صدر مملکت اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات،خوشگوار ماحول میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

صدر مملکت اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات،خوشگوار ماحول میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
February 11, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان سندھ میں ملاقات ہوئی  جس میں  خوشگوار ماحول میں مرکز اور صوبے میں بہتر  تعلقات  اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر ہاؤس کراچی مین صدر مملکت اور وزیر اعلٰی میں ملاقات ہوئی  جس میں پانی کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مرکز اور صوبے میں بہتر ورکنگ ریلیشن شپ اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں جاری منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔