Wednesday, April 24, 2024

صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان کا سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان کا سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس
July 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

عارف علوی نے کہا عارف نظامی کی صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

عمران خان بولے ماہر صحافی، مدیر ، سینئر تجزیہ کار کی موت کا سن کر رنجیدہ ہیں۔ دعائیں اور ہمدریاں انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

عارف نظامی کے انتقال پر وزرائے اعلی ، وفاقی وزراء ، اپوزیشن رہنماؤ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے دکھ کا اظہار کیا۔ فوادچودھری بولے عارف نظامی صاحب کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا عارف نظامی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔

شیخ رشید بولے عارف نظامی کی رحلت کسی بھی ذاتی نقصان سے کم نہیں۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا اللہ مرحوم کو غریق رحمت کرے۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ، سابق صدر آصف زرداری ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی اظہار افسوس کیا۔