Thursday, April 18, 2024

صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان کا تیزگام ایکسپریس آتشزدگی واقعے پر دکھ کا اظہار

صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان کا تیزگام ایکسپریس آتشزدگی واقعے پر دکھ کا اظہار
October 31, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے تیزگام ایکسپریس آتشزدگی واقعے پر دکھ کا اظہار اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1189794580058791937

عمران خان نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ صدرمملکت نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے افسوسناک حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

ادھر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کراچی سے پنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر اظہارِ افسوس اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تیز گام ایکسپریس میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں جھلس کر 65 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

آگ کے شعلوں نے تین بوگیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ تیز گام ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ واقعہ لیاقت پور کے قریب پیش آیا جس سے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئ۔

ریسکیو 1122 کی 10 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ متعدد افراد کے متاثر ہونے کی بھی اطلاع ہیں۔

ادھر ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ حادثہ میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔