Tuesday, May 21, 2024

صدر مملکت آٹے کی موجودہ صورتحال سے لا علم ‏

صدر مملکت آٹے کی موجودہ صورتحال سے لا علم ‏
January 20, 2020
کراچی ( 92 نیوز) صدت مملکت آٹے کی موجودہ صورتحال سے لاعلم  ہیں ، کہتے ہیں ملک میں آٹے کا بحران ہے،مجھے اس کا علم نہیں ۔  وعدے کرتے وقت ہمیں خزانے کی کیفیت کا علم نہیں تھا ۔ سعید غنی نے صدر مملکت کی لاعلمی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  سچی بات کرنے پر صدر مملکت کی تعریف کرتا ہوں۔ ملک میں آٹے کا مصنوعی  بحران ہے ، عوام دو وقت کی روٹی کےلئے بھی پریشان ہیں جب کہ صدر مملکت عارف علوی ملک کے اہم ترین سے مسئلے سے بے خبر نکلے ، کراچی میں این آئی سی ایچ کے دورے کے دوران آٹے کےبحران پر لاعلمی کااظہار کر دیا۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی آٹا بحران پر وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی ، کہا کہ  وفاقی وزراء نے بحران کے حوالے سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، سندھ میں اگرہم ذمہ دارہیں تو باقی صوبوں میں وہ ذمہ دار ہی، وہ بھی استعفے دیں، صدر مملکت تک کو آٹے کے بحران کا پتا نہیں۔ وزیراطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی نے سندھ میں آٹے کے بحران کو سندھ حکومت کی نالائقی قرار دے دیا، کہتے ہیں گندم اور آٹے کو کوئی بحران نہیں ہیں۔