Friday, April 19, 2024

صدر محمد بہاری کی حلف برداری کے ایک دن بعد نائیجیریا کی مسجد میں خود کش حملہ، تیس نمازی شہید، متعدد زخمی

صدر محمد بہاری کی حلف برداری کے ایک دن بعد نائیجیریا کی مسجد میں خود کش حملہ، تیس نمازی شہید، متعدد زخمی
May 31, 2015
نائجیریا (ویب ڈیسک) نائیجیریا کی مسجد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ خودکش حملہ نومنتخب صدر محمد بہاری کی حلف برداری کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ خودکش حملہ شمال مشرقی شہر میدوغوری کی مسجد میں ہوا جس سے مسجد کا بڑا حصہ شہید ہو گیا۔ ہارون داؤد نامی عینی شاہد نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نمازی کے بھیس میں مسجد میں داخل ہواجس کا تعلق بوکو حرام سے تھا۔ داؤد کے مطابق مسجد سے بیس افراد کی نعشین اسپتال پہنچائی گئی ہیں۔ نور خالد نامی ایک تاجر نے بتایا اس نے خود بارہ افراد کی نعشیں گنی ہیں۔ صدر محمد بہاری سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور دہشت گردی سے نپٹنے کیلئے تبادلہ خیال ہوا جس کے تحت امریکا نائیجیریا کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ نائیجرین فوج کو بوکو حرام سے لڑائی کیلئے تربیت دے گا۔ محمد بہاری نے بوکو حرام کو ختم کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔