Tuesday, April 16, 2024

صدر عارف علوی کے پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 اور سینیٹ سیکرٹریٹ سروسز ایکٹ پر دستخط

صدر عارف علوی کے پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 اور سینیٹ سیکرٹریٹ سروسز ایکٹ پر دستخط
April 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 اور سینیٹ سیکرٹریٹ سروسز ایکٹ پر دستخط کردئیے۔

ایکٹ کے تحت قومی اور بین الاقوامی تجارت کیلئے خودمختار ادارہ قائم ہو گا۔ برآمدات، درآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق تمام سہولیات ایک ہی نظام میں میسر ہوں گی۔

ادارے کے قیام سے کاروباری اخراجات میں کمی ہوگی، سرحد پار تجارت آسان بنانے اور سامان کی تیز تر ترسیل میں مدد ملے گی۔ ڈیٹا کی بروقت پراسیسنگ اور معیاری خدمات کی فراہمی میں بھی بہتری آئے گی۔

ادارہ گورننگ کونسل اور سیکریٹریٹ پر مشتمل ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ میں گریڈ 17 میں تقرری فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی، سینیٹ سروسز ایکٹگریڈ 1 سے 16 میں تقرری کا مجاز سینیٹ سیکریٹریٹ ہوگا۔

ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران سینیٹ سیکریٹریٹ میں ضم نہیں ہوسکیں گے، گریڈ 18 میں افسران کی ڈائریکٹ بھرتی ختم کردی گئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی۔