Wednesday, April 24, 2024

صدر عارف علوی کے دستخط ہوتے ہی مالیاتی بل نافذ کر دیا گیا

صدر عارف علوی کے دستخط ہوتے ہی مالیاتی بل نافذ کر دیا گیا
July 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) صدر عارف علوی کے دستخط ہوتے ہی مالياتی بل نافذ کردیاگیا ، کسی شے پر سیلز ٹیکس بڑھا تو کسی پر ایکسائز اور کسٹمز ڈیوٹی بڑھ گئی۔ اسمبلی سے پاس ہونے والے  بجٹ بل پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کر دیے جس کے بعد  مالیاتی بل فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے ۔ نئے مالیاتی بل میں  چینی ، خوردنی تیل ، سیمنٹ ، کھاد اور گاڑیاں مہنگی ہوگئیں، حکومت نے گیس کی قیمتیں بھی 198فیصد تک بڑھادیں، سی این جی کی قیمت 23 روپے فی کلو تک بڑھ گئی۔