Thursday, March 28, 2024

صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج

صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج
July 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے درخواست دس ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالت اس طرح کی درخواستیں سننا شروع کر دے گی تو عوام کی اصل درخواستوں کا کیا ہوگا۔