Friday, April 26, 2024

صدر عارف علوی چار روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے

صدر عارف علوی چار روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے
October 20, 2019
ٹوکیو (92 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چار روزہ دورہ پر جاپان پہنچ گئے ، صدر مملکت بادشاہ ناوہیٹو کی تاج پوشی تقریب میں شریک ہونگے۔ ٹوکیو پہنچنے پر جاپان میں تعینات پاکستانی سفیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا، دورہ کے دوران صدر مملکت جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرینگے۔ صدر مملکت جاپان میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کرینگے۔