Saturday, April 20, 2024

صدر عارف علوی نے مطالعے کے فروغ کیلئے 10 بہترین کتب تجویز کر دیں

صدر عارف علوی نے مطالعے کے فروغ کیلئے 10 بہترین کتب تجویز کر دیں
January 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں مطالعے کے فروغ کے لئے سال2021ءکیلئے 10 بہترین کتب تجویز کردیں ۔

صدر مملکت نے پاکستان کی نوجوان نسل اور عوام میں مطالعے کی عادت کے فروغ کیلئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کتب بینی سے انسان کا نقطہ نظر وسیع ہوتا ہے اور اسے اپنے تعصبات پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ میں اپنے حاصل کئے گئے علم کو اپنی تقاریر کے ذریعے لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حالات ِ حاضرہ اور کمپیوٹر سائنس سے متعلق کتب پڑھتا ہوں، ہمیں ملک میں کتب بینی کے شوق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیرت طیبہ، سیاست، معیشت، تاریخ، فزکس، کمپیوٹر سائنس اور حالات حاضرہ سے متعلق کتب  تجویز کیں ۔ انہوں نے بھارت کی اندرونی سیاسی صورتحال اور مسلمانوں کی حالت زار سے متعلق بھی کتب تجویز کیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کتابوں کو پڑھنے سے میرا مطالعہ کا شوق مزید بڑھا ، ہمارے پاس مطالعہ کا وقت کم ہوتا ہے لیکن ہمیں کتب بینی کیلئے وقت نکالنا چاہئے، دوران سفر اور دیگر فارغ اوقات میں مطالعہ کرتا ہوں اور اہم نکات کو قلمبند کرتا ہوں۔