Friday, April 19, 2024

صدر عارف علوی نے انسدادِ ریپ آرڈیننس 2020ء کی منظوری دیدی

صدر عارف علوی نے انسدادِ ریپ آرڈیننس 2020ء کی منظوری دیدی
December 15, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسدادِ ریپ آرڈیننس 2020ء کی منظوری دیدی۔

آرڈیننس سے عورتوں اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے معاملات کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔ کیسز جلد از جلد نمٹانے کیلئے ملک بھر میں اسپیشل کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

خصوصی عدالتیں 4 ماہ کے اندر جنسی زیادتی کے کیسز کو نمٹائیں گی۔ آرڈیننس کے تحت وزیزاعظم انسدادِ جنسی زیادتی کرائسس سیلز کا قیام عمل میں لائیں گے۔ کرائسس سیل 06 گھنٹے کے اندر اندر میڈیکو-لیگل معائنہ کرانے کا مجاز ہوگا۔

نادرا کی مدد سے قومی سطح پر جنسی زیادتی کے مجرمان کا رجسٹر تیار کیا جائے گا۔ آرڈیننس کے تحت جنسی زیادتی کے متاثرین کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی اور قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا۔