Thursday, April 18, 2024

صدر عارف علوی نے انتخابی اصلاحات بل پر دستخط کردیئے

صدر عارف علوی نے انتخابی اصلاحات بل پر دستخط کردیئے
December 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابی اصلاحات کے بل پر دستخط کر دیئے۔

تقریب ایوان صدر میں ہوئی، دستخط کے بعد انتخابی اصلاحات بل قانون بن گیا۔ اس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔ اس تقریب میں وفاقی وزراء شبلی فراز، شیریں مزاری، با براعوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

صدر عارف علوی نے کہا اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا اتنا ہی حق حاصل ہے جتنا کسی اور پاکستانی کو، ای وی ایم کی حمایت میں بولے کہ دنیا میں روزانہ ہونے والی 5 ٹریلین ڈالر کی ٹرانزیکشن میں سے کتنی ہیک ہوتی ہیں؟۔

اب آئندہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پہلے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی ہے۔