صدر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد (92 نیوز) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی۔
صدرمملکت نے ملکی سکیورٹی کیلئے بطور ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا۔ صدرعارف علوی نے لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کیلئے کورکمانڈر پشاور کے نئے عہدے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔