Wednesday, April 24, 2024

صدر عارف علوی سے چیئرمین نیب کی ملاقات ، نیب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش

صدر عارف علوی سے چیئرمین نیب کی ملاقات ، نیب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش
June 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) صدر عارف علوی سے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال کی ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین نیب نے صدرمملکت کو کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ چیئرمین نیب نے 2019 کی کارکردگی رپورٹ صدر مملکت کو پیش کردی۔ چیئر مین نیب نے بتایا نیب نے 2019 کے دوران 141 ارب روپے کی وصولیاں  کیں ۔ نیب نے 747 انکوائریاں اور 269 تحقیقات کیں ۔ نیب کیسز کی کامیابی کی شرح 69 فیصد رہی۔ صدر نے نیب کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور کہا نیب ایک آزاد ادارہ ہے۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔