Wednesday, May 8, 2024

صدر عارف علوی سے خرم شیر زمان کی ملاقات،بجلی سمیت کراچی کے مسائل پر گفتگو

صدر عارف علوی سے خرم شیر زمان کی ملاقات،بجلی سمیت کراچی کے مسائل پر گفتگو
August 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے ملاقات کی، بجلی سمیت کراچی کے مسائل اور حالیہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ خرم شیرزمان کا کہنا تھا معاشی حب کراچی کو ان حالات سے نکالنا ہوگا، کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ گرین لائن آئندہ سال تک شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کراچی کے لیے فکرمند ہیں،صدر مملکت کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہیں،کراچی کی ترقی اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے صدر مملکت اپنا کردار ادا کریں گے۔