Sunday, May 12, 2024

صدر عارف علوی سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیووس بیرن کی ملاقات

صدر عارف علوی سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیووس بیرن کی ملاقات
August 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) صدر عارف علوی سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیووس بیرن کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیووس بیرن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چئیرمین سینیٹ اور اراکین پارلیمنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ صدر آئی پی یو گیبریلا کیو یس بیرن نے باہمی روابط کو مزید فروغ دینےکیلئے مل کر کام کرنے پراتفاق کیا اور کہا پاکستان بین الپارلیمانی یونین کا ایک اہم، فعال اور موثر رکن ہے۔ مسائل سے نبردآزما ہونے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کورونا وبا نے پارلیمانی سفارتکاری کو آگے بڑھانے کے راستے میں بھی روکاٹیں ڈالیں ۔ موجودہ حالات موثر رابط کاری کا تقاضہ کرتے ہیں۔ پاکستان خطے اور علاقائی امن کیلئے کوشاں ہے اور پاکستان مسائل کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔ معصوم نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور تنازعات کا پر امن حل چاہتا ہے۔ آئی پی یو کی صدر نے پاکستان کی پارلیمنٹ میں آئی پی یو کےاراکین سے بھی ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر میاں رضا ربانی، شیریں رحمن، مرزا محمد آفریدی اور اراکین قومی اسمبلی شیرعلی ارباب، شازیہ مری  اور احسان الحق ٹو انہ شامل تھے۔ اراکین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مقبوضہ افواج کے مظالم اور کرفیو کی صورتحال توجہ طلب ہے۔ انہوں نے پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ آئی پی یو کی صدر نے کہا آج کل ہمیں جن چیلنجز کا سامنا ہے عالمی جمہوریتوں کو مل کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہو گا۔