Thursday, March 28, 2024

صدر عارف علوی اور وزیراعظم کی کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کی مذمت

صدر عارف علوی اور وزیراعظم کی کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کی مذمت
June 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا سکیورٹی گارڈز نے بہادری سے حملے کو ناکام بنایا۔ قوم کو جوانوں کی بہادری پر فخر ہے۔ آرمی چیف نے کہا دشمن قوتیں مشکل سے حاصل کردہ امن کے درپے ہیں، امن شہداء کی قربانیوں کا مرہون منت ہے۔ قوم کی حمایت سے امن دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ فورسز نے دہشت گردوں کا کم وقت میں صفایا کر دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا حملے میں بھارتی سیلپر سیل ملوث ہیں۔ بھارت پاکستان میں امن نہیں دیکھ سکتا۔ ہم کرتارپورراہداری کھول رہے ہیں مگر بھارت سے امن برداشت نہیں ہو رہا۔ ایجنسیاں متحرک ہیں، بھارت کے حربے ناکام بنائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی، انجن نمبر کی مدد سے مالک کو ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت نےصوبے کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا بروقت کارروائی کرکے اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنایا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اسٹاک مارکیٹ پر حملہ کیا گیا جو ناکام ہوگیا۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کہتے ہیں حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ دہشت گرد اور سرپرست بچ نہیں سکیں گے۔