Friday, March 29, 2024

صدر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا میں مبتلا

صدر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا میں مبتلا
March 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کا پھیلاؤ سنگین صورت اختیار کر گیا، صدر مملکت عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی متاثر ہوگئے۔

صدر عارف علوی نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی، پیغام میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اللّٰہ کورونا سے متاثر لوگوں پررحم فرمائے۔ میں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی لیکن اینٹی باڈیز دوسری خوراک کے بعد بننا شروع ہوتی ہیں۔ براۓ مہربانی احتیاط جاری رکھیں۔

اِدھر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ، میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، دعا ہے اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔