Thursday, April 25, 2024

صدر عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

صدر عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
September 12, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) صدر عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا۔ اس اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے، کشمیر میں بھارتی بربریت اور خطے کی بدلتی صورتحال کو اجلاس کا ایجنڈا بنایا گیا ہے۔ صدرمملکت عارف علوی کے خطاب کے بعد باضابطہ طور پر دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا۔