Saturday, May 11, 2024

صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت

صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت
April 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) صدر عارف علوی سے وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کی اور ملکی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی جس میں کورونا سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔ ایوان صدر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورت حال سمیت کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام سے متعلق تبالہ خیال کیا گیا۔ صدرنے حکومتی اقدامات کو سراہا اور احساس پروگرام کی تعریف کی، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا حکومت مستحقین کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے، عالمی قرضوں کی وصولی کے حوالے سے وزیر اعظم کا اقدام قابل تعریف ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا حکومت احساس پروگرام، یوٹیلیٹی اسٹورز، پناہ گاہوں، لنگر اور بحرانی صورتحال کے دوران دیگر ضروری اقدامات کے ذریعے عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے رکھے۔ ملاقات کے دوران بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پربرہمی کااظہار کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں کورونا کو بنیادی حقوق کے خلاف استعمال کرنے اور صحت کی سہولتیں نہ دینے کی بھی مذمت کی گئی۔