Thursday, May 9, 2024

صدر سزائے موت معطل یاختم نہیں کر سکتے، آئینی درخواست دائر

صدر سزائے موت معطل یاختم نہیں کر سکتے، آئینی درخواست دائر
December 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) صدر مملکت سزائے موت معطل یا ختم نہیں کر سکتے ، سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صدر مملکت سے سزائے موت کی معافی،معطلی یا کمی کا اختیار فوری واپس لیا جائے، آئین کا آرٹیکل 45  قرآن و سنت کے متصادم ہے، آرٹیکل 227 کے تحت صدر سزائے موت ختم نہیں کر سکتا۔ درخواست گزار نے کہا کہ سزائے موت کی معافی ، معطلی یا کمی کا اختیار صرف مقتول کے ورثاء کے پاس ہوتا ہے ،  صدر کا سزا ختم یا معاف کرنا غیر آئینی و غیر شرعی ہے۔ درخواست میں وفاق ،وزارت قانون اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔