Thursday, April 25, 2024

صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کر دیا

صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کر دیا
October 20, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کر دیا۔

ڈونلڈ بلوم کی بطور سفیر پاکستان میں تعیناتی کی حتمی منظوری امریکی سینیٹ دے گی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ بلوم تیونس میں امریکی سفیرہیں۔ پاکستان تعیناتی کا فیصلہ افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ کیریئر فارن سروس کے حامل بلوم کا کابل میں سفارتخانے کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔