Friday, April 19, 2024

صدر جوبائیڈن نے جو کچھ کیا وہ سمجھداری کا فیصلہ تھا، وزیر اعظم عمران خان

صدر جوبائیڈن نے جو کچھ کیا وہ سمجھداری کا فیصلہ تھا، وزیر اعظم عمران خان
September 18, 2021 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا صدر جوبائیڈن نے جو کچھ کیا وہ سمجھداری کا فیصلہ تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہمارا ملک کیسے اس جنگ میں ساتھ دے سکتا تھا جو امریکا پر حاوی ہو گئی۔ یہ کیسے ہوا کہ تین لاکھ افغان فوج نے مزاحمت ہی نہیں کی۔ انخلا سے دو ہفتے قبل افغان آرمی ہتھیار ڈال دے تو کیسے تیاری کی جا سکتی ہے۔ کیا پاکستان نے انہیں منع کیا تھا۔

انہوں نے کہا سابق افغان حکومت کو افغانیوں کی اکثریت کٹھ پتلی حکومت سمجھتی رہی۔ افغانستان میں امن و استحکام کی واحد صورت مشترکہ حکومت ہے۔ طالبان حکومت کو تسلیم کیا جانا اہم قدم ہو گا۔ افغانستان میں طالبان کو مشترکہ حکومت کے اپنے وعدے پر قائم رہنا ہو گا۔ امریکا طالبان حکومت کو تسلیم کرے گا یا نہیں، یقین سے نہیں کہہ سکتا۔

عمران خان بولے امریکا کا اتحادی ہونے کے باوجود پاکستان پر 480 ڈرون حملے کیے گئے۔ بدقسمتی سے ہمارے خلاف پراپیگنڈہ مہم شروع کی گئی ہے۔ اس کا دوسرا کردار بھارت ہے۔