Wednesday, April 24, 2024

صدر جوبائیڈن جہاز پر سوار ہوتے ہوئے مسلسل تین بار لڑکھڑا گئے

صدر جوبائیڈن جہاز پر سوار ہوتے ہوئے مسلسل تین بار لڑکھڑا گئے
March 20, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن جہاز پر سوار ہوتے ہوئے مسلسل تین بار لڑکھڑائے۔ توازن برقرارنہ رکھ سکے اور سیڑھیوں پرگرگئے۔ ان کے گرنے کے بعد ان کی ذہنی و جسمانی صحت کےحوالے سے بحث شروع ہوگئی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے صدر مکمل فٹ ہیں تیزہواؤں کی وجہ سے سیڑھیوں پرلڑکھڑا گئے۔

صدرجوبائیڈن جہازپر سوارہوتےہوئے ایک نہیں دونہیں تین بار لڑکھڑائے۔ توازن برقرارنہ رکھ سکے اور سیڑھیوں پر گر گئے۔

ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، شہریوں نے جوبائیڈن کی صحت پرسوال اُٹھانا شروع کردئیے، زیادہ عمر کی وجہ سے جوبائیڈن اکثر تقریر کرتے ہوئے بھول جاتے ہیں، کئی بار نام بھی غلط بول جاتے ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے بائیڈن نائب صدر کمیلاہیرس کو، جناب صدر کہہ کر پکار چکے ہیں۔ زبانی بھول چوک کی ایک لمبی فہرست ہے۔

صدر کی صحت بارے سوالات اٹھائے جانے پر وائٹ ہاوس کو میدان میں آنا پڑا، وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر کے بار بار گرنے کی وجہ تندو تیز ہوائیں ہیں جن کی وجہ سے وہ اپنا توازن برقرارنہ رکھ سکے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 20 میل فی گھنٹہ تھی اور جہاز کے آس پاس بھی کسی قسم کا ہوا کا دباؤ موجود نہیں تھا۔

وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری کے مطابق صدر جوبائیڈن سو فیصد ٹھیک ٹھاک ہیں۔