Saturday, April 27, 2024

صدر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کیلئے حکومتی سکیورٹی کلیئرنس ملنے کیلئے پرامید

صدر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کیلئے حکومتی سکیورٹی کلیئرنس ملنے کیلئے پرامید
December 15, 2019
ڈھاکہ (92 نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن دورہ پاکستان کے لیے حکومت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس ملنے  کے لیے پرامید ہیں۔ بی سی بی کے صدر ناظم الحسن کا کہنا ہے امید ہے بنگلہ دیش کی ٹیم کو آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے حکومت سے سکیورٹی کلیئرنس مل جائے گی، دورے کی سیکورٹی کلئیرنس کے لیے حکومت کو درخواست دی ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان دورے کے لیے کھلاڑیوں کو مجبور نہیں کریں گے، ہمارا کوئی کھلاڑی پاکستان نہیں جانا چاہتا  تو وہ نہیں جائے گا۔ بی سی بی کے صدر کا کہنا ہے کلئیرنس جب ہمارے ہاتھ میں ہو گی تو اپنے فیصلے کے بارے میں بتائیں گے، سیریز کے حوالے سے اگلے چار پانچ روز میں فیصلہ ہو نے کی امید ہے، حال میں ہماری ویمن ٹیم پاکستان کا دورہ کر چکی ہے دوسری جانب پی سی بی ذرائع کاکہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورے کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوٹیسٹ اور 3 ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز آئندہ سال جنوری میں شیڈول ہے۔