Saturday, April 20, 2024

صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کا سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کا سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر
October 1, 2019
کراچی (92نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان آنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کہتے ہیں کہ اب ہم ٹیسٹ کرکٹ کے لئے بھی تیار ہیں۔ سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنیڈو اورصدر سری لنکن بورڈ شامی ڈسلوا کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں ہمیں بہت عزت ملی ہے۔ سری لنکن حکام کہتے ہیں کھلاڑیوں نے حامی بھری تو پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، ایشیاءکپ پاکستان میں کرانے کےلئے پاکستان کی مدد کریں گے۔ کھلاڑیوں نے حامی بھری تو دسمبر میں ٹیسٹ میچ کھیلنے بھی آئیں گے۔ میچ سے قبل ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے نیشنل اسٹیڈیم کو دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔