Friday, April 26, 2024

صدر اور وزیراعظم کی ملت اسلامیہ اور اہلیان وطن کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد

صدر اور وزیراعظم کی ملت اسلامیہ اور اہلیان وطن کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد
November 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) دعا ہے ایسے دن ہماری زندگی میں بار بار آتے رہیں، صدرمملکت اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملت اسلامیہ اور اہلیان وطن کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے کہا کہ آپ ﷺنے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست قائم کی، اللہ ہمیں سنت نبوی پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔ صدر کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔ آپﷺ نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا، تبلیغ اسلام اس وقت شر وع کی جب لوگوں نے انہیں صادق وامین تسلیم کر لیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپﷺ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور کبھی امانت میں خیانت ہیں فرمائی۔ آپﷺنے دوسرے مذہب کے قوانین کو اس زمانہ میں تسلیم کیا جب ان کو تسلیم کرنے کا تصور کرنا بھی محال تھا، آپﷺ نے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک ایسی مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا۔ عمران خان نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے اُن کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی دی۔ ریاست مدینہ کے یہ وہ روشن پہلو تھے جو اُس زمانے کی کسی ایک ریاست میں بھی رائج نہیں تھے۔ تاریخ انسانیت کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام ہی نے دیا۔