Friday, April 26, 2024

صدر اور وزیراعظم کا پشاور مدرسے میں دھماکے پر اظہارِافسوس

صدر اور وزیراعظم کا پشاور مدرسے میں دھماکے پر اظہارِافسوس
October 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کا پشاور مدرسے میں دھماکے پر اظہارِافسوس، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور مدرسے میں دھماکے کی مذمت کی۔ شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ کہا، اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1320978489655394304?s=20 وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ پشاور میں مدرسے پردہشتگرد حملے سے گہرا صدمہ ہوا، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ عمران خان نے مزید لکھا کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ اس واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاؤں گا۔ اِدھر وزیراعلیٰ کے پی کے محمودخان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی و صوبائی وزراء نے بھی پشاور دھماکے کی بھی مذمت کی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے بھی دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1320960050907746304?s=20 وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹویٹ کیا کہ ملک میں عدم استحکام کی سازش کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔