Thursday, March 28, 2024

صدر اور وزیراعظم کا عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

صدر اور وزیراعظم کا عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
October 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمر شریف منفرد حس مزاح کے مالک تھے،انہوں نے کامیڈی کی دنیا میں اپنا علیحدہ مقام بنایا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریقِ رحمت کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیراعظم نے تعزیتی بیان میں کہا عمر شریف بے شمار صلاحیتوں کے مالک تھے اور فنون لطیفہ کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔ فن کے شعبے میں ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے عمر شریف کی مغفرت کیلئے دعا کی۔