Thursday, April 25, 2024

صدر اور وزیراعظم کا ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اظہارِافسوس

صدر اور وزیراعظم کا ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اظہارِافسوس
October 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اظہارِافسوس کیا۔

صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات پوری قوم کبھی فراموش نہیں کرسکے گی۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کے دفاع کے لئے نیوکلئیر منصوبہ میں اہم کردار ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت فرمائے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو فیصل مسجد میں دفنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کو نیوکلئیر سٹیٹ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایٹمی پروگرام کی وجہ سے جارح نیوکلئیر ہمسائیہ کے سامنے پاکستان کو سکیورٹی ملی،پاکستانی عوام کےلئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی آئیکون تھے۔