Thursday, April 25, 2024

صدر اور وزیر اعظم کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

صدر اور وزیر اعظم کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد
June 5, 2019
اسلام آباد (92 نیوز ) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  عید کے پر مسرت موقع پر  قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے ۔ صدر  مملکت نے اپنے پیغام میں قوم پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر اخوت، بھائی چارے اور صلہ رحمی کو فروغ دے اور ذاتی، علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصب سے بالاتر ہوکر ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر کا تہوار اسلامی اقدار اور روایات کا مجموعہ اور مذہبی تعلیمات کا آئینہ دار ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کے نام پیغام میں کہا کہ کوئی بھی مستحق افراد کے ساتھ جوش وجذبے سے ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر عید کا تہوار حقیقی معنوں میں منا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ انسانی تاریخ میں ایک عظم مثال ہے جو پورے بنی نوع انسان کیلئے رحمت اور فلاح کا باعث بنی۔ وزیراعظم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ پاکستان کو امن وخوشحالی کا گہوارہ بنادے جو ہر پاکستانی کی دلی تمنا ہے۔