Sunday, September 8, 2024

صدر اوباما کے کتوں کے اغوا کی منصوبہ بندی کرنے والا امریکی گرفتار

صدر اوباما کے کتوں کے اغوا کی منصوبہ بندی کرنے والا امریکی گرفتار
January 9, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما کے پالتو کتے کے اغوا کا منصوبہ بنانے والے شخص کیخلاف اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ڈاکوٹا کے رہائشی شخص کو واشنگٹن کے نواحی علاقے میں ایک ہوٹل سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے اور اس کیخلاف اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔ ڈکن سن کے رہائشی انچاس سال کے سکاٹ ڈی سٹاکرٹ کے ارادوں کاکھوج منی سوٹا کی خفیہ پولیس نے لگایا۔ تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ وہ اوباما کے پالتو کتوں بو یا سنی کو اٹھانا چاہتا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے اس کی گاڑی سے شاٹ گن‘ رائفل اور تین سو پچاس گولیاں اور کلہاڑی بھی قبضے میں لی ہے۔ ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آنجہانی جان ایف کینیڈی اور مارلن منرو کا بیٹا ہے اور صدارتی انتخاب لڑنا چاہتا ہے۔