Wednesday, April 24, 2024

صدارتی نظام کیوں اور کیسے آئے ، اس کیلئے آئین ختم کرنا پڑیگا، خورشید شاہ ‏

صدارتی نظام کیوں اور کیسے آئے ، اس کیلئے آئین ختم کرنا پڑیگا، خورشید شاہ ‏
April 18, 2019

سکھر ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ ‏نے کہا کہ صدارت نظام کیوں اور کیسے آئے گا، صدارتی نظام کے لئے آئین کو ختم کرنا پڑے گا۔

سید خورشید شاہ ‏نے کہا کہ بہترین راستہ ایوان ہے ، عدلیہ سامنے کیوں آئے ، حکومت نے ایسے حالات پیدا کئے جس سے لوگوں کی چیخیں نکل رہی ہیں ،غیر ملکی سرمایہ کار خوف کے مارے  ملک میں  کاروبار نہیں کر رہے ۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے قوم کے سامنے سچ رکھا جائے ، حکومت کو آئی ایم ایف میں جانے سے پہلے بتانا چاہئے تھا،آئی ایم ایف مہنگائی میں مزید اضافہ چاہتی ہے۔