Thursday, April 25, 2024

دس رکنی فل کورٹ 24 ستمبر کو قاضی فائز عیسٰی کی پٹیشن کی سماعت کرے گا

دس رکنی فل کورٹ 24 ستمبر کو قاضی فائز عیسٰی کی پٹیشن کی سماعت کرے گا
September 20, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) صدارتی ریفرنس کی کارروائی روکنے کے لیے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے صدارتی ریفرنس کی کارروائی روکنے کے لئے قاضی فائز عیسٰی کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل دے دی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال فل کورٹ کی سربراہ ہوں گے۔ دس رکنی فل کورٹ 24 ستمبر کو قاضی فائز عیسٰی کی پٹیشن کی سماعت کرے گا۔ قاضی فائز عیسٰی نے لارجر بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے فل کورٹ کی استدعا کی تھی۔ اعتراضات پر جسٹس طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ سے علیحدہ ہو گئے تھے۔