Saturday, May 4, 2024

صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے کہنے پر دھاندلی کا انتظام کرایا ، مائیکل کوہن

صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے کہنے پر دھاندلی کا انتظام کرایا ، مائیکل کوہن
January 18, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر کے سابق قانونی مشیر مائیکل کوہن نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے کہنے پر دھاندلی کا انتظام کرایا۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونیوالے اپنے تہلکہ خیز بیان میں مائیکل کوہن کا کہنا تھا کہ دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات سے قبل انہوں نے ٹرمپ کے حکم پر مرضی کی دو سروے رپورٹ  تیارکرائیں جس کا مقصد رائے عامہ کو ٹرمپ کی جانب راغب کرنا تھا۔ مائیکل کوہن کے مطابق من پسند سروے رپورٹس تیار کرانے کیلئے ایک آئی ٹی فرم کو بڑی رقم دی۔ مائیکل کوہن کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ سب صدرٹرمپ کے براہ راست حکم پر کیا۔ مائیکل کوہن نے کہا کہ صدر ٹرمپ پر اندھا دھند اعتماد کرنا انکی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ صدر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے کہا کہ 2016 کے انتخابات میں صدر ٹرمپ کے حکم پر  دھاندلی  کی،جس پر انہیں  شدید پچھتاوا ہے۔