Tuesday, April 16, 2024

صدارتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے3ووٹ بڑھ گئے،فاٹاکے تین سینیٹرزپی ٹی آئی میں شامل

صدارتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے3ووٹ بڑھ گئے،فاٹاکے تین سینیٹرزپی ٹی آئی میں شامل
August 25, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) صدارتی انتخاب سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے تین ووٹ بڑھ گئے۔فاٹا کے تین سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔ فاٹا سے سینیٹر اورنگزیب خان ، سینیٹر حاجی فدا اور سینیٹر سجادطوری نے عمران خان کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی ۔ تینوں سینیٹرز نے بنی گالہ میں  عمران خان سے ملاقات کی اور کپتان کے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے ۔