Tuesday, April 23, 2024

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس چار ستمبر کو دن 10 بجے طلب

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس چار ستمبر کو دن 10 بجے طلب
August 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس چار ستمبر کو دن 10بجے طلب کر لیا گیا۔  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  صدارت کریں گے ۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان اگلے پانچ سال کے لئے پاکستان کا نیا صدر مملکت منتخب کریں گے۔ اجلاس صدارتی الیکشن کے قواعد انیس سو اٹھاسی کے رول نو کی شق بی کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سپیکر ایوان کی منظوری سے قومی اسمبلی کو صدارتی الیکشن کے لئے پولنگ سٹیشن بنانے کی منظوری حاصل کریں گے اور رولز معطل کرنے کے بعد صدارتی الیکشن کے لے قومی اسمبلی کے ایوان کو پولنگ سٹیشن قرار دیں گے جس کے بعد ارکان صدارتی امیدواروں کو ووٹ ڈالیں گے۔ پولنگ دس بجے سے چار بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن  کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے خواہشمند  27 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع  کرا سکتے ہیں ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال  29 اگست صبح 10 بجے ہوگی ۔