Friday, April 26, 2024

صدارتی امیدوار کے معاملے پر آصف زرداری کا نام واپس لینے سے انکار

صدارتی امیدوار کے معاملے پر آصف زرداری کا نام واپس لینے سے انکار
August 26, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) صدارتی امیدوار کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن میں دراڑیں پڑنے لگیں ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹ گئیں ، آصف علی زرداری نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کردیا جب کہ مسلم لیگ ن نے ایم ایم اے یا اے این پی سے نام لینے کی نئی تجویز دے دی ۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں ، پاکستان پیپلز پارٹی اورن لیگ میں دوریاں بڑھنے لگیں ، دونوں جماعتوں کے قائدین اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے۔ پیپلزپارٹی کے قائد آصف علی زرداری نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے پر ٹکا ساجواب دیدیا ، مولانا فضل الرحمن نے ٹیلی فون پر شہبازشریف کو پی پی پی قیادت کے جواب سے آگاہ کردیا ،  پی پی قیادت نے اے پی سی میں وعدے کے مطابق شہبازشریف کی بجائے مولانا فضل الرحمن کوآگاہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیگی قیادت اعتزازاحسن کے نام پرمتفق نہ ہو سکی ،اعتزاز احسن یا کسی لیگی امیدوار پر متفق نہ ہونے کی صورت میں ن لیگ نے نئی تجویز پیش کردی۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے یا اے این پی سے نام لے لیا جائے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن یا اسفندیار ولی کے نام پر اتفاق ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب شہبازشریف نے آج شام تک ایم ایم اے، اے این پی،نیشنل پارٹی اوراچکزئی سے مشاورت مکمل کرنےکی ہدایت بھی کردی۔