Thursday, April 25, 2024

صدارتی امیدوار کیلئے ہماری نمبر گیم  مکمل ہے ، فواد چودھری

صدارتی امیدوار کیلئے ہماری نمبر گیم  مکمل ہے ، فواد چودھری
August 25, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار کیلئے ہماری نمبر گیم پوری ہے ۔ حتمی نمبر کل یا پرسوں تک ہمارے پاس آئیں گے، اتحادی جماعتوں کا ساتھ مکمل حاصل ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ سرکاری اشتہارات میں اب کافی کمی آئے گی اور اشتہارات پر حکومتی اجارہ داری نہیں رہے گی ، اربوں روپے کے جو اشتہارات دیئے گئے یہ معاملات کافی سنگین ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعا ت کا کہنا تھا کہ  وسابق وفاقی وزیر ریلوے  سعدرفیق نے ریلوے کی کمر توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،ہمیں  نئے وسائل پیدا کرنے ہیں اور موجودہ خزانے کی حفاظت کرنی ہے۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مزید دو قومی ٹی وی چینلز لائے جائیں گے ایک چینل اسپورٹس جب کہ دوسرا بچوں کیلئے ہوگا۔