Tuesday, April 16, 2024

اعتزازاحسن پرکسی کو اعتراض نہیں ، پی ٹی آئی بھی حمایت کرے،خورشیدشاہ

اعتزازاحسن پرکسی کو اعتراض نہیں ، پی ٹی آئی بھی حمایت کرے،خورشیدشاہ
August 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) صدارتی امیدوار کے نام پر  متحدہ اپوزیشن بکھرنے لگی جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی  کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ  صدارتی امیدوار کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کا نام تجویز کیا گیا ہے ۔ سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ  اعتزاز احسن کے نام پر کسی کو اعتراض نہیں  ، تحریک انصاف کو بھی چاہئے کہ وہ اعتزاز احسن کی حمایت کرے  ۔ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کوئی نیا کام نہیں کررہی،پہلے بھی فرسٹ کلاس سفرپر پابندی تھی،صوابدیدی فنڈز،بیرون ملک علاج کرانے پر بھی پابندی تھی، عمران خان کے پروٹوکول میں 11گاڑیاں شامل تھیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ امید ہے حلقے کھولنے کی بات پر عمران خان اس بار یوٹرن نہیں لیں گے۔