Thursday, April 25, 2024

صدارتی امیدوار کا معاملہ ، پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی

صدارتی امیدوار کا معاملہ ، پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی
August 26, 2018
کراچی (92 نیوز) اپوزیشن متفقہ صدارتی امیدوار کا فیصلہ نہ کر سکی۔ مختلف ناموں پر تفصیلی بحث کا بھی نتیجہ نہ نکل سکا جبکہ پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی۔ متفقہ صدارتی امیدوار کا انتخاب اپوزیشن کے لئے چیلنج بن گیا۔ مسلم لیگ ن اعتزاز احسن کے نام پر متفق نہ ہوئی جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں کہ امید ہے ن لیگ بات  کو سمجھے گی اور مثبت فیصلہ کرے گی، ماضی گزر گیا، آگے کی طرف دیکھنا چاہئیے، ہمارا امیدوار پورے پاکستان کا امیدوار ہے۔ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ مل کر سیاست کریں، جس پر ماضی کا کوئی سایہ نہ پڑے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر اور رضا ربانی کے نام بھی دوڑ میں شامل ہیں ۔ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم ن لیگ کا اعتزاز احسن کے نام پر اعتراض اور پھر پیپلزپارٹی کا اپنے فیصلے پر ڈٹ جانا اپوزیشن کے متفقہ صدارتی امیدوار لانے کے خواب کو چکنا چور کر سکتا ہے۔